عدالت میں کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی، مجھے نہیں پتہ کیس کا کس دن فیصلہ آنا ہے: خاور مانیکا

خاورمانیکا نے کہا کہ میں نے عدالت میں کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی۔

خاور مانیکا نے کہا کہ جج صاحب سے درخواست کی بغیر مداخلت دس منٹ دیں، جج صاحب نے کہا بولیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقیات بالکل تباہ ہوچکی ہیں، ان کے وکلا نے کہا آپ کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

خاورمانیکا نے کہا کہ میں عدالت اکیلا جاتا ہوں، ان کے 30،30 وکلا ساتھ ہوتے ہیں، خواتین نے میرے خلاف گندی زبان استعمال کی، کنول شوزب نے نامناسب الفاظ استعمال کئے، مجھے نہیں پتہ کیس کا کس دن فیصلہ آنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو نکاح کے بارے پتہ ہی نہیں تھا جو چھپ کرکیا گیا، انہوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا، جب ان سے سوال کیا کہ عدت کے دوران نکاح کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس کا جواب بشریٰ بی بی ہی دے سکتی ہیں۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ بشریٰ نے کہا اگر نکاح ہوگیا تو عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے، بانی پی ٹی آئی تو وزیراعظم ہی بننے آئے تھے، ان میں برداشت نہیں ہے، یہ ایک ہجوم بن گئے ہیں۔