خاور مانیکا پر حملہ کرنیوالے وکلاء کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ، لائسنس منسوخ کئے جائیں ، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ خاور مانیکا پر عدالت کے حاطے میں حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے وکلاء نہیں تھے۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکلاء کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔ کسی وکیل کو بھی کسی صورت یہ حق نہیں کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے ، واقعے میں ملوث افراد کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہونے جا رہی ، یہ افواہیں ہیں۔ جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔