ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو جواب دینےسے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

 جیل ذرائع کے مطابق ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم  بانی پی ٹی آئی  نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

عمران خان نے  ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو  جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا  جواب  وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

دوسری جانب   ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تحقیقات کر رہی ہے۔