جیکب آباد ملک کا گرم ترین علاقہ، درجہ حرارت 51 ڈگری ریکارڈ : ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پانی کے زیادہ استعمال، ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے اوربلاضرورت باہر نہ جانے کا مشورہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج برقرار ہے۔

ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لسبیلہ میں 50، دادو، سبی، تربت، موہنجوداڑو میں 49، خیر پور، لاڑکانہ، بہاولنگر 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد، قصور، رحیم یار خان، سکھر، بہاولپور، بھکر، جوہر آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ میں 47، لاہور 45، پشاور 42،کراچی 40 اور کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پانی کے زیادہ استعمال، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہننے اوربلاضرورت باہر نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے اکثر مقامات پر شدید گرمی کی لہر یکم جون تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنےکے ساتھ بارش کی توقع بھی کی جارہی ہے۔