وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنی متنازع ٹوئٹ کی ذمے داری نہیں بھی لیتے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ٹوئٹ کرنے والے سے پوچھا جائے گا کہ تمہیں ٹوئٹ کرنے کو کس نے کہا، واضح ہے کہ تمام تر پیغامات جیل سے آتے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل آسائشوں سے بھری جیل ہے، وکلا اور دوستوں سے ان کی ملاقاتیں ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔