بھارت، سخت گرمی سے 33 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جمعہ کے روز ملک بھر میں کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدید لہر سے اموات بہار، اتر پردیش اور اڑیسہ کی ریاستوں میں ہوئیں۔

دارالحکومت دہلی میں رواں ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔