پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کا فیصلہ تھا، 15 روپے کا ابہام پیدا ہوا، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنی ہی کمی کا فیصلہ ہوا تھا جو نوٹیفکیشن میں لکھا ہے۔

 اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا 15 روپے کی کمی کا فیصلہ نہیں کیا گیازیادہ کمی سے متعلق ابہام کی وجہ رابطے کا فقدان تھا آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

 وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی وہی کی تھی جو نوٹیفکیشن میں ہے، ایک ابہام پیدا ہوا ، یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں تھا،مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آرہی تھی، اسی تسلسل کی وجہ سے یہ ابہام پیدا ہوا ہے۔