ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ایف ایم سی کارسویل جیل روانہ ہو گئیں۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سے چار گھنٹے کی ملاقات طے ہے، گزشتہ سال جیل حکام نے چابی نہ ملنے کا بہانہ بنایا تھا،وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کل امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ملاقات کیلئے گئے تھے تو فون خراب تھا، جیل کے ٹیکنیشن کے پاس فون کھولنے والا سکرو ڈرائیور تک نہیں تھا،وزارت خارجہ اور سفارتخانہ ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے وعدے کو ممکن بنائے، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ قوم ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے دعائیں کریں۔