آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی،اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین اور بہاولنگرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،سوات، چترال،دیر، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر  لاہور میں ہیٹ ویو کے خدشات ظاہر کر دیے گئےگئے،درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  شہرمیں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے،ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سور ج کی  خطرناک شعائیں سے بچاو کے لیے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 184  ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فیز8-ڈی ایچ اے 180،سید مراتب علی روڈ 204,شاہراہ قائداعظم162،یو ایس کونسلٹ 105 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی میں 24  گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جم میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

کراچی میں دو جون سے مطلع جزوی ابو آلود رہےگا  جبکہ کل سے شہر میں گرمی شدت میں کمی کا امکان ہے، ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی، ماہرین کا کہنا ہے کہ  بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13ویں نمبر پر آگیا اور  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، جہلم، نوابشاہ، لاہور، ملتان میں 45 ڈگری، مظفر آباد 39، کراچی 36، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  بہاولنگر، بھکر اور موہنجو دڑو47، ڈیرہ غازی خان، خانپور، دادو، تربت 49، سبی اور لسبیلہ 48، خیرپور، نورپور تھل،لاڑکانہ، منڈی بہاؤ الدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46 ڈگری رہا.