آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے پہلے مقابلے سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خوب سیرو تفریح کی۔
سیرو تفریح کے دوران کھلاڑی ریڈیو بل رائیڈنگ سے لطف اندوز ہوئے جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
دوسری جانب عباس آفریدی، محمد عامر، شاداب خان، حارث رؤف اور دیگر نے کاؤبوائے ہیٹ پہنے خوب تفریح کی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کےلیے پاکستان ٹیم لندن سے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس پہنچی ہوئی ہے۔
ٹیکساس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہوگا۔