ورلڈکپ میں بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ حاصل ہوگئی۔

بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے جب کہ بابر  کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔