پراسکیوشن ناکام، بانی پی ٹی آئی آج بھی 2 کیسز میں بری ہو گئے: نعیم پنجھوتہ

وکیل پی ٹی آئی نعیم پنجھوتہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بھی 2 کیسز میں بری کیا ہے، پراسکیوشن اب ناکام ہو رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجھوتہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ریمارکس آج کے کیس میں بہت اہم ہیں، اگر کسی جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملتا اس کی پارٹی کی حیثیت رہتی ہے، انوار الحق کاکڑ کی اسٹیٹمنٹ بھی سب کے سامنے ہے، مخصوص نشتیں چھین کر کسی اور پارٹی کو نہیں دی جا سکتیں، یہ کرسی کے اقتدار کے بھوکے ہیں، انہیں کوئی بھی سیٹ ملے یہ اس پر قبضہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سیٹیں چھینی جاتی ہیں جو دنیا کا کوئی قانون اسے قبول نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بھی 2 کیسز میں بری کیا ہے، پراسکیوشن اب ناکام ہو رہی ہے۔