مٹیاری: بھٹ شاہ میں سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈرکی دکان میں دھماکے کے بعد آگ آگ لگ گئی تھی جسے قابو پالیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی دکان بغیر لائسنس قائم تھی،کارروائی کی جائےگی۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔
سانحہ میں اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔