وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بجٹ 4 ارب سے بڑھ کر 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سال 2018 میں شروع ہونے والے منصوبے پر 125 ارب روپے مجموعی سے زائد لاگت آئے گی۔ ماضی میں منصوبے کا نام ٹین بلین ٹری سونامی تھا، ملک بھر میں درخت لگائے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق 30 جون 2024 تک منصوبے پر 29 ارب 56 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ اگلے مالی سال منصوبے پر اخراجات بڑھ کر 45 ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گے۔

نئے بجٹ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے چار دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے لیے 10 کروڑ  مختص کیے گئے ہیں۔