پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ سجل علی پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم "موم" میں کام کیا جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
اداکارہ کا ٹی وی کے ابھرتے اداکار حمزہ سہیل کے ہمراہ نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل نشر کیا جا رہا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سے ڈرامہ شائقین توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں،سجل علی پاکستان شوبز کی واحد اداکارہ ہیں جو تنقید کی زد میں کم ہی آتی ہیں جبکہ ہر شعبے میں تعریفیں ہی بٹورتی نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا ہے،انٹرویو کے دوران آن اسکرین نئی جوڑی نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات اور خواہش کا بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram
سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی اور اگر اِنہیں دوبارہ بالی ووڈ میں اداکاری کا موقع ملا تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی باصلاحیت اور ناموار اداکارائیں موجود ہیں، وہ پہلے اِن کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔