بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز ژوب سے77 کلو میڑ دور مغرب کی جانب تھا۔
زلزلےکے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔