پرتگال کے قومی دن کی تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی شرکت کی۔ پرتگال کے سفیر مینوئیل فریڈیریکو پنہیورو نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ مینوئیل فریڈیریکو نے کہا کہ پاکستان کو ”یوکرین امن“ پر 15 جون کو عالمی کانفرنس میں شرکت کرنی چاہیے۔
پرتگال کے قومی دن کے حوالے سے سفیر مینوئیل فریڈیریکو نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آئی لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیرقیصر احمد شیخ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، شازیہ مری و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
پرتگال کے سفیر نے کہ پرتگال اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ریاست کی رکنیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 1949 میں پرتگال نے کراچی میں اپنا سفارتخانہ کھولا۔ سلامتی کونسل کی حالیہ غیر مستقل نشست کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پرتگال سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) ایک ون ونڈو کی سہولت ہے۔ ہم پرتگالی کمپنیوں کو یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔