اسلام آباد میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سردارعلی ، مانی گل اور شہزادہ اسماعیل شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانی گل تھانہ ترنول کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ہے، ملزمان متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔