چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی جان بچ گئی

وہاڑی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، مگر خوش قسمتی سے اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

واقعہ رتہ ٹبہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پائلٹوں نے پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس حکام کے مطابق، طیارے کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔