اسلام آباد میں تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ تو کھل گیا لیکن بجلی کٹ گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو آج ڈی سیل کیا گيا۔
پارٹی رہنما شعیب شاہین کہتے ہیں کہ دفتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے ، معاملہ پی ٹی آئی اور سی ڈی اے کا تھا،واپڈا کیوں بجلی منقطع کر کے چلا گیا؟ دفتر کے تمام بلز کی ادائيگی کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی بجلی منقطع نہیں کی ، بلڈنگ میں ممکنہ انٹرنل وائرنگ فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو ئی۔
متعلقہ ایس ڈی او کے مطابق بجلی بندش کی شکایت بھی رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی۔