کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ڈی ٹی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقہ سیفن میں پیش آیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔
سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔