کراچی : 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

کراچی: کمشنر کراچی حسن نقوی نے 2 ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔

دوسری جانب سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنیں نہر میں ڈوب گئیں۔

 نوشہروفیروز کے علاقے کلتا پور کی رہائشی 2 بہنیں ٹک ٹاک بناتے نہر کنارے آئیں تو ان کا پاؤں پھسل گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹک ٹاک کی شوقین بہنیں کنڈیارو ریگولیٹر نہر میں گریں۔

مقامی غوطہ خوروں نے 13 سال کی عائشہ کی جان بچالی جبکہ 18 سال کی رابعہ کی تلاش جاری ہے۔