ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کے فائرنگ سے سابق صدر پنجاب بار کونسل سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کے فائرنگ سے سابق صدر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور وکیل ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے،ملک اسرار احمد ممبر پنجاب بار کونسل اور سابق صدر بار تھے، پولیس نے قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی تھی یا کوئی اور وجہ تفتیش کررہے ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے کچہری کے اندر ملک اسرار کو کئی گولیاں ماریں، اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا وکیل بھی جاں بحق ہوئے۔