پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفور بلوچ جاں بحق

پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ خاران میں بھی ملزمان زیر تعمیر عمارت کے قریب 2 دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔