خیبر میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کاروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  خیبر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔