پاکستانی خاتون ثمر خان کا اعزاز: ماؤنٹ ایلبرس کو سر کیا پھر اسنوبورڈنگ کرکے نیچے اُتریں : ماؤنٹ ایلبرس سے اسنوبورڈنگ کرکے اترنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پاکستانی خاتون ثمر خان نے ایک  منفرد اعزاز  اپنے نام کرلیا۔ 

ثمر خان نے یورپ  کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایلبرس کو سر کرلیا  اور چوٹی  پر پہنچ کر انہوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ 

ثمر خان یہیں نہ رکیں اور پھر 5 ہزار 642 فٹ بلند چوٹی سے اسنوبورڈنگ کرکے نیچے اُتریں۔

دِیر سے تعلق رکھنے والی ثمر  خان ماؤنٹ ایلبرس سے اسنوبورڈنگ کرکے اترنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔