شہری ہو جائیں تیار، ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز مختلف شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
شدید گرمی کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں بادل برس پڑے ہیں، راولپنڈی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، وفاقی دارالحکومت میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔