کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
واقعہ کورنگی میں ایل پی جی گیس کی دکان میں ڈکیتی کے دوران پیش آیا،جاں بحق شخص کی شناخت ظفر اقبال اور زخمی کی وہاب کےنام سےہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے واردات کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری نے بھی ڈاکوؤں کا پستول چھین کر ان پر فائرنگ کی جس سے 2 ملزمان زخمی ہوئے اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان جب جناح اسپتال پہنچے تو وہاں زخمی شہری نے انہیں شناخت کرلیا اور پھر ملزمان کو اسپتال میں موجود پولیس نے گرفتار کرلیا۔