نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی ادارے کا ملازم جاں بحق

کراچی کے علاقے بہادرآباد، چار مینار چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی ادارے کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بہادرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت عدنان عباسی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بہادر آباد میں اپنے سسرال آیا ہوا تھا، مقتول سیکیورٹی ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے۔

قتل میں ملوث موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان میں سے ایک دور کھڑا رہا جبکہ دوسرا ہیلمٹ پہنے ملزم مقتول کا 20 منٹ تک انتظار کرتا رہا۔

مقتول جیسے ہی گھر سے واپس جانے کے لئے نکلا تو ہیلمٹ پہنے ملزم نے اسے گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو ملزمان نے ٹادگث کرکے قتل کیا یا کچھ اور معاملہ ہے تحقیقات کررہے ہیں۔