آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
بارباڈوس میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے، سوریا کمار یادیو 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ کپتان روہت شرما 8، ویرات کوہلی 24، رشبھ پنت 20، شیوم دوبے 10 اور ہارک پانڈیا 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جڈیجا نے 7 اور اکشر پٹیل نے 12 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے اور راشد خان نے 3،3 جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔
بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔