کراچی سمیت ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے، وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہونے جا رہا ہے، طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جب کہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی ۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق کراچی میں طلوع آفتاب کا وقت 05:43 تھا جبکہ غروب آفتاب کا وقت 19:24ہوگا،آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے،سال کے طویل ترین دن کو خط سرطان کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔
واضح رہے دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔