جے یو آئی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب، حکومت مخالف تحریک پر اہم فیصلے متوقع : اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر بھی غور ہو گا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے 2 روزہ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں جے یو آئی کے اب تک ہونے والے 4 جلسوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے متعلق غور ہو گا۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر غور ہو گا۔

مولانا فضل الرحمٰن شوریٰ کے ارکان کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق جے یو آئی کے اجلاس میں غور ہو گا جبکہ عوامی اسمبلی کے عنوان سے آئندہ کے جلسوں پر مشاورت اور حکمتِ عملی طے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔