بارباڈوس: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔
سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں۔ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔