نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے مار ڈالا : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب جانور کو مارنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

ڈیرہ بگٹی میں ایک اور نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے مار ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی کے نواحی علاقے میں دیہاتیوں نے تیندوے کو دیکھ کر پیچھا کیا اور اس کے غار تک پہنچ گئے۔

مسلح افراد نے غار میں جانے والے تیندوے پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے اسے مار ڈالا اور اس کے بعد ویڈیو بھی بنائی۔

ابتدائی طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب جانور کو مارنے کے واقعے پر کوئی ایکشن لینے کی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم مقامی لوگ سوشل میڈیا پر دیہاتیوں کے جانب سے نایاب جانور کو ہلاک کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف مقامی چرواہوں کا کہنا ہے کہ یہ تیندوا ہماری بکریوں پر حملہ آور ہوتا تھا۔