اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو شخص دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتا تھا وہ خود 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہے۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے وزراء اپنے حمایتوں کو کہتے رہے ہیں کہ اپنے مخالفین کے خلاف چوراور ڈاکو کے نعرے لگائیں۔ جو شخص دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتا تھا وہ آج خود 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتار ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں میں جھوٹ پر سیاست کی گئی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ مجھ ہر جو مقدمہ بنایا گیا وہ بھی جھوٹ پر مبنی تھا جس سے میں با عزت بری ہوا۔ سال 2018 سے 2022 تک پاکستان کی سیاست کا سیاہ دور تھا۔ عمران خان اور ان کے وزراء کی وجہ سے سی پیک کا منصوبہ بھی رک گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی سیاست سے پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے۔ ہمارے خلاف بھی کیسز ہوئے لیکن ہم نے اداروں کے خلاف انتشار نہیں پھیلایا۔