ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 14ویں روز ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وائے ڈی اے جنرل کونسل کے رات گئے تک ہونے والے اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ ہوااور فیصلہ ہوا کہ خدشہ ہے محکمہ صحت تادیبی کارروائیاں کرے گا جس کے پیش نظر کورٹ سے پروٹیکشن لی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وائے ڈی اے کورٹ سے جائز مطالبات منوانے کی استدعا کرے گی اورساہیوال واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وائے ڈی اے کی جانب سے کورٹ میں ایڈہاک پر فارغ کئے جانے ڈاکٹرز کو بحال اور ان کی ایکسٹینشن کی بات کی جائے گی۔