کراچی: ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد کا انتقال، 10 دن میں 45 اموات

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 جون کو ہیٹ اسٹروک سے یہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہرِ قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی۔