حافظ آباد میں اوور سیز پاکستانی کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنا لڑکی کا جرم بن گیا، 2 روز قبل نکاح کرنے والی 20سالہ مبشرہ جاوید والدین کے گھر میں قتل ہو گئی۔
حافظ آباد کے علاقے تاج پورہ افسوسناک واقع پیش آیا، اوور سیز پاکستانی کلاس فیلو سے 2 روز قبل نکاح کرنے والی 20سالہ لڑکی کا والدین کےگھر میں قتل ہو گیا، مبشرہ نے 2 روز قبل اویس نامی اپنے کلاس فیلو سے فون پر نکاح کیا، اویس آئرلینڈ میں مقیم ہے، نکاح کے بعد لڑکی سسرال کے گھر رہ رہی تھی، والدین لڑکی کو گھر لے کر آئے کہ آپ کی رخصتی کرتے ہیں، گھر واپس آنے کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
حافظ آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر متن کے مطابق لڑکی کے والدین نے لڑکی کے سسر کے ساتھ مل کر قتل کیا، ملزمان کرنٹ لگاتے رہے اور سانس بند کر کے لڑکی کو قتل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کی والدہ، سسر اور والد کو حراست میں لے لیا ہے، لڑکی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔