3 جولائی سے 7 جولائی کے دوران مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی : بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی : محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے صوبے میں 3 جولائی سے 7 جولائی کے دوران مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں 3 جولائی سے 7 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 15اضلاع، لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل کوہلو، ژوب زیارت، بارکھان کی انتظامیہ کو بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کو بھی اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے جب کہ عام شہریوں کو گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر ٹھہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔