پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو قتل کر دیا

حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو گلہ دبا کر  قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے 3 روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا بعد میں مقتولہ کے سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش کو کرنٹ بھی لگایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے تھے، پولیس نے مقتولہ کے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔