زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ : کمرشل صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250روپے کرنے کی منظوری

صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بجلی کے صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 184 فیصد اور بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر بجلی کے فکسڈ چارجز بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250روپے کر دیے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250روپے منظور کیے گئے ہیں جبکہ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپےمقرر کردیے گئے۔