سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، صارفین کو 24 گھنٹوں کے دوران تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے 9 بجے، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے، اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک کی جائے گی۔ ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گھریلو صارفین کو ان کے روزمرہ کے کاموں، خاص طور پر کھانا پکانے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 15 فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔