8 ماہ میں 12 ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی :  فروری مارچ میں پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

آٹھ مہینوں میں 12 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ 

بنگلا دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ہوں گی، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کھیلنے فروری میں آئیں گی۔

 پھر فروری مارچ میں پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان سمیت آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا اور زمبابوے جبکہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سیریز کے شیڈول جاری کر دیے۔