کراچی میں کریم آباد بازار کےقریب فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا ،گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے ڈی ایس پی علی رضا کونامعلوم ملزمان نےنشانہ بنایا،واقعے میں ایک گارڈ بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا،ملزمان 125موٹرسائیکل پرسوارتھے،ایک ملزم نےہیلمٹ پہن رکھاتھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا پر 2افراد نے حملہ کیا،وہ اکیلے تھے،جیسے ہی گاڑی سے اترے ملزمان نے فائرنگ کی۔علی رضا،چودھری اسلم کےساتھی رہے ہیں،ان کے ہمراہ لیاری آپریشن میں بھی حصہ لیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ علی رضا کو ریکی کے بعد قتل کیاگیا،ان کے پاس اپنی بلٹ پروف گاڑی بھی تھی،واقعہ افسوسناک ہے ،ہم بدلہ لیں گے۔واقعے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، جو کوئی بھی ہے اس کو چھوڑیں گے نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاکی قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علی رضا کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ۔انہوں نے ڈی ایس پی علی رضا کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔