نیپال میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 14 افراد ہلاک، کئی لاپتہ : نیپال میں وسط جون سے اب تک بارش جاری ہیں جس کی وجہ سے سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نیپال میں مون سون کی مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچادی،مختلف واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں ان دنوں شدید مون سون بارشوں میں جاری ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں اور دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران14 افراد ہلاک،12 زخمی اور 9افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ 

نیپال میں وسط جون سے اب تک بارش جاری ہیں جس کی وجہ سے سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔