8 جولائی سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔10 سے 15 جولائی بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

جب کہ 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

10 سے 16 جولائی کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 10 سے 15 جولائی اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

10 سے 15جولائی اٹک، چکوال، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران ملتان، راجن پور، لیہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

11 سے 15 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، پشاور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ، عمر کوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔