شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد  شہید ہوگئے، کیپٹن محمد اسامہ قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔