لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سیمت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گوٹھ نائچ میں زنگیجو برادری میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
4 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ،مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور قتل میں ملوث ایک ملزم وقار زنگیجو کو گرفتار کر لیا ، ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، جلد ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔