پاکستان نے آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی منظوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

پاکستان بار کونسل نے آئی ایس آئی کو شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کی منظوری کا نوٹی فکیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔

 پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں سیکریٹری آئی ٹی، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ کی سیکشن 54 کے تحت جاری کردہ نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے، فئیر ٹرائل ایکٹ 2013ء میں اس حوالے سے مکمل میکنزم دیا گیا، خفیہ ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔


درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیر التوا ہے تب تک نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

اس درخواست کے دائر کرنے والوں میں پاکستان بار کونسل کے ممبران شفقت محمود چوہان، عابد زبیری، چوہدری اشتیاق، منیر احمد کاکڑ، طاہر فراز عباسی اور عابد ساقی شامل ہیں۔