پاکستان اور آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط : سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون کا معاہدہ، باکو شہر اور اسلام آباد شہر کے درمیان سسٹر سٹی قرار

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تفصیل

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قونصلر امور پر مفاہمتی یادداشت، حکومت آذربائیجان کی وزارت معاشی امور اور حکومت پاکستان کی وزارت نجکاری کے درمیان مفاہمتی یادداشت، وزارت قانون حکومت آذربائیجان اور وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

ٹرانزٹ ٹریڈ پر معاہدہ، ترجیحی تجارت کا معاہدہ، معدنی ذخائر اور جیالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، سال 2024 سے 2029 تک کا ثقافتی تبادلوں کا پروگرام انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، آذربائیجان ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پایا۔

سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، باکو شہر اور اسلام آباد شہر کے درمیان سسٹر سٹی کی مفاہمتی یادداشت، سمال اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ایجنسی آف آذربائیجان اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اسی طرح نظامی گنجوی انسٹی ٹیوٹ آف لٹریچر آذربائیجان اور اکادمی ادبیات پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور حکومت آذربائیجان اور حکومت پاکستان کے درمیان ایئر سروس کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔